Author Topic: ہفتہ اینٹی کرپشن،زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام واک  (Read 245 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ہفتہ اینٹی کرپشن،زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام واک
 فیصل آباد: پاکستان کرپشن کے حوالے سے دنیا کے 180ممالک میں سے 120ویں نمبر پر ہے جو کہ تشویشناک امر ہے تاہم حکومت کرپشن پر قابو پانے کے لئے بھرپور وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کے نتیجے میں آنے والے سالوں میں ملک کو کرپشن فری بنانے میں مدد مل سکے گی۔ ان باتوں کا اظہار مقررین نے ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نیب کی ہدایات پر 7سے 12دسمبر تک ہفتہ اینٹی کرپشن کے سلسلہ میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے آفس آف سینئر ٹیوٹر کے زیراہتمام خصوصی واک کے شرکاء سے کیا۔ واک کی قیادت یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر نے کی جبکہ پرنسپل آفیسر امور طلباء پروفیسر ڈاکٹر آفتاب واجد، سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر عبدالنوید، پرنسپل آفیسر پی آر پی پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف و دیگر اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 10 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"