Author Topic: اہم سرکاری عمارت کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ  (Read 240 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اہم سرکاری عمارت کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور:  پنجاب ہاؤس مری کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا دو سال بعد حتمی فیصلہ کر لیا گیا، پنجاب ہاؤس مری کی 96 کنال اراضی کوہسار یونیورسٹی کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دو ہزار اٹھارہ میں پنجاب ہاؤس مری کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا جسے عملی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب ہاؤس مری یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب ہاؤس مری میں کوہسار یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ کوہسار یونیورسٹی محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تحت 96 کنال اراضی پر محیط ہو گی۔
سیاسی جوڑ توڑ، وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو اہم ٹاسک دے دیا
پنجاب ہاؤس مری کی زمین محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے نام زمین منتقلی کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ اس مراسلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تین سال کی مدت میں مذکورہ جگہ پر یونیورسٹی نہ بننے کی صورت میں زمین واپس لے لی جائے گی جبکہ مذکورہ زمین محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو مفت ٹرانسفر کی جا رہی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 12دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"