Author Topic: تعلیم کیساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر توجہ دی جائے ، محمد محمود  (Read 187 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعلیم کیساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر توجہ دی جائے ، محمد محمود
راولپنڈی :کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد محمود نے ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکول کی نصابی اور تعلیمی سرگرمیوںاور سکول میں جاری مرمت کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کو سکول کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر راولپنڈی نے سکول کے گرائونڈ کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ سٹوڈنٹس میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی یکساں توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سکول میں بندش کے دوران تمام مرمت کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ جب سکول دوبارہ کھلیں تو اس دوران سٹوڈنٹس کا تعلیمی حرج نہ ہو۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا  راولپنڈی کی ویب سائٹ پر مورخہ 12 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"