Author Topic: بیوٹیفکیشن مقابلے :ڈائریکٹوریٹ کالجز نے نتائج جاری کردئیے  (Read 256 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بیوٹیفکیشن مقابلے :ڈائریکٹوریٹ کالجز نے نتائج جاری کردئیے
 فیصل آباد:ایوب ریسرچ، غلام محمد آباد اور چک 215 رب کے گرلز کالجز سرفہرست

ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے بیوٹیفکیشن مقابلوں کے نتائج جاری کردئیے ۔ فیصل آباد کے بوائز میں ڈگری کالج سالار والا جبکہ خواتین کالجز میں ایوب ریسرچ، غلام محمد آباد اور چک رب کے گورنمنٹ گرلز کالجز بیوٹیفکیشن میں پہلے نمبر پر آگئے ڈویژنل سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری امداد اللہ، پرنسپلز ڈاکٹر منیر جہاں، ڈاکٹر رفعت عائشہ اور ڈاکٹر شوکت پر مشتمل کمیٹی نے کالجز کا دورہ کیا اور خوبصورت کالجز کی فہرست جاری کردی۔ کالجز بیوٹیفکیشن نتائج کے مطابق ایوب ریسرچ، غلام محمد آباد اور چک 215 رب کے گورنمنٹ گرلز کالجز سرفہرست رہے ۔ گورنمنٹ گرلز کالج ایوب ریسرچ میں کیاریوں میں لگے پودوں کو بھی خوبصورت سے ترتیب دیا اور کوریڈورز کو نشان حیدر، قائداعظمؒ، تاریخ فیصل آباد سمیت مختلف آرٹ گیلریوں میں بدل دیا،گرلز کالجز میں سمن آباد، چک 61 ج ب اور تاندلیانوالہ کے گرلز کالجز کو دوسری پوزیشن جبکہ چک 122، پیپلزکالونی، کھڑریانوالہ اور ڈجکوٹ کے گرلز کالجز کو تیسری پوزیشن دی گئی ہے ۔ فیصل آباد کے بوائز میں ڈگری کالج سالار والا پہلے نمبر پر آگیا۔ کھڑریانوالہ اور پیپلزکالونی کے بوائز کالجز دوسرے جبکہ میونسپل ڈگری کالج عبداللہ پور، ستیانہ روڈ اور سائنس کالج خوبصورتی میں تیسرے نمبر پر رہے ۔ جھنگ میں آٹھ سرکاری کالجز، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں چھ چھ کالجز کو خوبصورت قرار دیا گیا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 13 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"