Author Topic: سکول سربراہان کی اینٹی ڈینگی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی  (Read 277 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکول سربراہان کی اینٹی ڈینگی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی
 فیصل آباد: فیصل آباد کے سکول سربراہان اور فوکل پرسن اساتذہ کی اینٹی ڈینگی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی،دسمبر کے پہلے دس دنوں میں 57 سکولوں نے اینٹی ڈینگی موبائل ایپلی کیشن پر ایک بھی تصویر اپ لوڈ نہ کی، ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن افتخار خان نے سکول سربراہان کو شوکاز بھجواتے ہوئے محکمانہ کارروائی کی وارننگ دے دی۔پنجاب حکومت کے احکامات کے باوجود فیصل آباد کے سرکاری سکولوں میں اینٹی ڈینگی سرگرمیاں جاری نہ رکھی جا سکیں،سکول سربراہان اور فوکل پرسن اساتذہ کی اینٹی ڈینگی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی سامنے آگئی، سکول سربراہان اور اساتذہ کو روزانہ اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کی 30 تصاویر اپ لوڈ کرنے ہدایت کی گئی ہے ، لیکن اکثر سکولز میں ایک بھی تصویر اپ لوڈ نہیں کی گئی،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن افتخار خان نے 57 سکول سربراہان کو شوکاز بھجوادیئے ، سکول سربراہان سے تحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے محکمانہ کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا  فیصل آباد کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"