Author Topic: لاہور بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا  (Read 283 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا
لاہور: انتظار کی گھڑیاں ختم،  لاہور بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، رواں سال کا میابی کا تناسب 39 اعشاریہ 86 فیصد رہا۔
رواں سال میٹرک  ضمنی امتحانات میں چھتیس ہزار سات سو اکانوے طلبا نے امتحان دیا جن میں سے  چودہ ہزار چھ سو چونسٹھ طلبا پاس ہوئے۔امتحان میں کامیابی کا تناسب39.86 فیصد رہا۔طلبا اپنے نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ اور بذریعہ ایس ایم ایس 80029 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ19 ستمبر کو   لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2020 کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں کامیابی کا تناسب 71.51 فیصد رہا،   2 لاکھ 37 ہزار طالب علموں نے امتحان دیا جس  میں سے ایک لاکھ 69 ہزار 596 طلبا پاس ہوئے، کورونا کی وجہ سے  پریکٹیکل میں 50 فیصد نمبر سب کو دیئے گئے تھے۔
چیئر مین لاہور بورڈ کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کا مستقبل آگے لے جانے میں پریشانی تھی، کورونا کے مسائل کی وجہ سے دنیا کی طرح ہم بہت مشکل دور سے گزرے۔

یاد رہے کہ سال 2019 میں میٹرک کے ضمنی امتحانات میں  چھبیس ہزار دو سو اکتالیس امیدواروں نے حصہ لیا تھا،  جس میں سے چودہ ہزار چار سو اکتالیس امیدوار  پاس ہوئے تھے، امتحان میں کامیابی کا تناسب 55 فیصد رہا تھا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"