Author Topic: کالج پرنسپلز سمیت 69 اساتذہ کے ریٹائرمنٹ کی فہرست جاری  (Read 258 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کالج پرنسپلز سمیت 69 اساتذہ کے ریٹائرمنٹ کی فہرست جاری

لاہور:سرکاری کالجوں سے 69 اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کی فہرست جاری، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے 37 مرد اور 32 خواتین اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن کر دیے۔

تفصیل کے مطابق شہر کے سرکاری کالجوں میں پڑھانے والے اساتذہ مدت ملازمت پوری ہونے پر دستبردار ہوجائیں گے،  کالجوں سے 69 اساتذہ 2021ء میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ اس ضمن میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے ناموں اور کالجوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ریٹائرڈ ہو نے والے اساتذہ میں کالج پرنسپلز، 20 ویں اور 19 ویں گریڈز کے اساتذہ بھی شامل ہیں۔لاہور سے پرنسپل کامرس کالج باغبانپورہ جاوید سرور، وائس پرنسپل کامرس کالج اقبال ٹاون عبد الرحمن ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ ناہید کوثر ایسوسی ایٹ پروفیسر فاطمہ جناح کالج چونا منڈی، عشرت شوکت کوئین میری کالج سے ریٹائرڈ ہوں گی۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر زیب النساء گلبرگ کالج، شاہینہ عزیز ایسوسی ایٹ پروفیسر سمن آباد کالج، غزالہ فاروق ایسوسی ایٹ پروفیسر ویمن کالج کینٹ کا نام شامل ہے۔
تسنیم ہاشمی ویمن کالج وحدت کالونی، نیئر ملک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہوم اکنامکس یونیورسٹی سے ریٹائرڈ ہوں گی۔ روبینہ قمر ایسوسی ایٹ پروفیسر ویمن کالج ماڈل ٹاون، فرح سلطانہ ایسوسی ایٹ پروفیسر عائشہ ڈگری کالج ٹمبر مارکیٹ، آصفہ مسعون کوئین میری کالج سے ریٹائرڈ ہوں گی۔ ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی تفصیلات محکمہ کی ویب سائیٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"