Author Topic: یکساں نصاب کا منصوبہ ناکام ہونیکا خدشہ:حکومت کا پرانی درسی کتب شائع کرنیکا حکم  (Read 283 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یکساں نصاب کا منصوبہ ناکام ہونیکا خدشہ:حکومت کا پرانی درسی کتب شائع کرنیکا حکم
 لاہور: وفاقی حکومت کا تعلیمی سال2021میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کا منصوبہ ناکام ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، پنجاب حکومت نے پرانے نصاب کی درسی کتب شائع کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔16ڈائریکٹرزو ڈپٹی ڈائریکٹر زکی خالی سیٹوں کے باعث یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ درسی کتب سے متعلقہ 4 ڈائریکٹرز اور 12 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی عدم موجودگی میں پہلی سے پانچویں جماعت کے یکساں نصاب کی منظوری سے قبل ہی مبینہ طور پر من پسند پبلشروں سے براہ راست خطوط کے ذریعے 5 ارب روپے مالیت سے زائد کی درسی کتب کی اشاعت کے لئے ٹینڈرز مانگ لئے گئے جن میں نئی اور گزشتہ سال کی نصابی کتب بھی شامل ہیں۔ درسی کتب کی اشاعت کے لئے ڈائریکٹر پروڈکشن، ڈائریکٹر کریکلم، ڈائریکٹر مینو سکرپٹ اور ڈائریکٹر فنانس کا اپنی پوسٹوں پر ہونا ضروری ہے ، یکساں نصاب والی 2021 والی نئی درسی کتب کا تاحال نصاب منظور ہی نہیں ہوا ۔بعض پبلشرز نے ان ٹینڈرز کو عدالت میں چیلنج کرنے کی بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ادھرایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈڈاکٹر محمد فاروق کا کہنا ہے ہم پرانا نصاب شائع نہیں کروارہے ابھی ریٹ لے رہے ہیں،پیپرا رولز کے مطابق آرڈر زجاری کئے جہاں تک ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز کی خالی اسامیوں کا تعلق ہے ،کچھ نکالے گئے افراد کورٹ گئے ہوئے ہیں ایک ماہ تک انتظار کرکے ان سیٹوں کی نئی بھرتی کا فیصلہ کیا جائیگا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"