Author Topic: ملتان :ملتان کے حوالے سے ریسرچ کو فروغ دیا جائے گا:ڈاکٹر عظمیٰ قریشی  (Read 270 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ویمن یونیورسٹی ،ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنانے کافیصلہ
 ملتان :ملتان کے حوالے سے ریسرچ کو فروغ دیا جائے گا:ڈاکٹر عظمیٰ قریشی
ویمن یونیورسٹی ملتان نے ملتان کی ثقافت اور سماجی زندگی کی کھوج اور تاریخ کو محفوظ رکھنے کے لئے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنانے کافیصلہ کیا ہے ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ ملتان کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے جہاں اولیا اللہ کے مسکن ہیں اس کی ثقافتی اور سماجی زندگی کی ایک تاریخ ہے مگر افسوس کہ عام آدمی ملتانی تاریخ اور اقدار و روایات سے ناواقف نظر آتا ہے جس پر ویمن یونیورسٹی ملتان نے ملتان کے حوالے سے انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر آف ملتان قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے اس پلیٹ فارم سے ملتان کے حوالے سے ریسرچ کو فروغ دیا جائے گا، یہاں سائنس میں توریسرچ کا کلچر ہے مگر سوشل لائف پر ریسرچ نہیں ہورہی جس کو بڑھا وادینا ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"