Author Topic: پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ریہیبیلیٹیشن پروگرام کو جلد مکمل کر لیا جائے گا  (Read 244 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ریہیبیلیٹیشن پروگرام کو جلد مکمل کر لیا جائے گا
لاہور: وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پی ایس سی آر پی کے تحت صوبے بھر کے گیارہ اضلاع میں 110 ماڈل سکول تیار کئے جا رہے ہیں، منصوبے کے تحت 1000 سائنس لیبز، 1000 آئی ٹی لیبز اور 400 لائبریریوں کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہاہے۔
 وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ریہیبیلیٹیشن پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری تمام منصوبوں کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹرمراد راس کا کہنا تھا کہ پی ایس سی آر پی کے تحت صوبے بھر کے گیارہ اضلاع میں 110 ماڈل سکول تیار کئے جا رہے ہیں۔
منصوبے کے تحت 1000 سائنس لیبز، 1000 آئی ٹی لیبز اور 400 لائبریریوں کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے، ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ریہیبیلیٹیشن پروگرام کو بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔تیار کئے جانے والے سکولوں میں طلبا کو سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

چائلڈ لیبر کے خاتمے کا پروگرام ناقص حکمت عملی کا شکار
ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت میں شروع کئے جانے والے تمام منصوبے خالصتاً عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دئیے گئے ہی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 17 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"