Author Topic: میڈیکل کے طلبا سڑکوں پر اہم مطالبہ کر دیا  (Read 253 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میڈیکل کے طلبا سڑکوں پر اہم مطالبہ کر دیا
لاہور میڈیکل کالجز کے طلبا نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کے باہر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین امتحانات کے طریقہ کار کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ دھرنے کے باعث راہگیروں اور مظاہرین میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل اسٹوڈنٹس کا دھرنا چھے گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ مظاہرین یو ایچ ایس کی جانب سے امتحانات کے طریقہ کار پر احتجاج کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نومبر میں سپلیمنٹری امتحانات لیے گئے اور جنوری میں اگلے سال کے امتحانات لیے جارہے ہیں ۔انہیں پڑھائی اور تیاری کے لیے وقت نہیں دیا گیا۔
مظاہرین نے فیل ہونے والے طلبا کو سپلیمنٹری امتحان میں اضافی موقع دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران راستہ نہ ملنے پر راہگیر اور مظاہرین میں ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

دوسری جانب  پولیس کی موجودگی میں احتجاجی مظاہرہن راہگیروں کے ساتھ الجھتے رہے ۔پنجاب یونیورسٹی روڑ بند ہونے کے باعث شہریوں اور مظاہرین میں بحث و تکرار ہوتی رہی ۔احتجاجی دھرنے کے باعث کیمپس، کینال روڑ اور برکت مارکیٹ سمیت اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ۔ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 19دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"