Author Topic: پی ایچ اے عملے کو سالانہ بنیادوں پر انعامات دینگے، ملک عابد  (Read 280 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پی ایچ اے عملے کو سالانہ بنیادوں پر انعامات دینگے، ملک عابد
 راولپنڈی : پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے وائس چیئرمین ملک عابد حسین نے کہا ہے کہ شہر بھر میں موجود کم و بیش 58 پارکوں کو قدرتی سرسبز و شاداب بنانے کیلئے سالانہ بنیادوں پر پی ایچ اے کے عملے کو حسن کارکردگی ایوارڈ اور نقد انعامات دئیے جائیں گے۔ سال کے آخر میں غیر جانبدار ذرائع سے درختوں، پودوں، پھولوں کی کیاریوں، نرسریز اور سبزے کے اعتبارسے بہترین پارک کا انتخاب کیا جائیگا اور اس پارک کے عملے کی حوصلہ افزائی کیلئے اسے ایوارڈز اور نقد رقوم دی جائینگی، یہ سارا انتظام مخیر لوگوں کے تعاون سے ہو گا۔ انہوں نے یہ بات علامہ اقبال پارک مری روڈ کے تفصیلی دورے کے دوران پی ایچ اے کے عملے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"