Author Topic: 11 جنوری کو سکول کھولیں ورنہ احتجاج:ایسوسی ایشن  (Read 266 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

11 جنوری کو سکول کھولیں ورنہ احتجاج:ایسوسی ایشن
لاہور:آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیاگیا ۔اب صرف تعلیم دوست حکومت کو ہی سپورٹ کرینگے ۔مرکزی صدر کاشف ادیب نے گذشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی کے عہدیداران نے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کی ۔مرکزی صدر کاشف ادیب اور سینئر نائب صدر اویس احمد کاٹھیہ ودیگر عہدیداران کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام شعبہ جات کھلے ہیں۔ صرف تعلیمی ادارے بند ہیں جو اس شعبہ کے ساتھ ناانصافی ہے ،اب چپ نہیں رہیں گے ۔ حکومت 11جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے ،نہیں تو تحریک چلائیں گے ۔ 7ماہ سے بند تعلیمی اداروں کے لیے حکومت خصوصی ریلیف کا اعلان کرے ۔ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائے اور بجلی کے ٹیرف کو دوبارہ کمرشل سے ڈومیسٹک کیا جائے۔ تعلیمی ادارے بند ہونے سے جہاں طلبا کا نقصان ہوا وہیں نجی شعبہ بھی مشکلات سے دو چار ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 26 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"