Author Topic: کتابوں کے اشاعتی اداروں کے گرد گھیرا تنگ  (Read 238 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کتابوں کے اشاعتی اداروں کے گرد گھیرا تنگ
لاہور : پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں پر کلیئرنس حاصل نہ کرنے پر پبلشرز کیخلاف کارروائی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام پبلشرز کو اپنی کتب پر کلیئرنس لینے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا ہے،  پبلشرز کے نام جاری ہونے والے مراسلہ کے متن کے مطابق پہلی جماعت سے بارہویں تک کی کتب شائع کرنے والے ادارے کلیئرنس حاصل کرنے کے پابند ہوں گے، ٹیکسٹ بک بورڈ نے اپنے ایکٹ 2015ء کے تحت کتابوں کی کلیئرنس نہ لینے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ڈائریکٹر مسودات عطاء دستگیر کی جانب سے تمام پبلشرز کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، عطاء دستگیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کتابوں کی کلیئرنس کیلئے پبلشرز مسودات بورڈ کو جمع کرائیں، کسی بھی پرائیویٹ سکول میں پبلشرز کی غیر منظور شدہ کتابیں رائج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، بورڈ نے واضح کیا ہے کہ کتابوں پر کلیئرنس حاصل نہ کرنے والے پبلشرز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مراسلہ کا اطلاق درسی کتب کے ساتھ ہیلپنگ کتابوں پر بھی ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 28 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"