Author Topic: سرگودہا یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ادبی نشست کا اہتمام  (Read 257 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرگودہا یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ادبی نشست کا اہتمام
سرگودھا:سرگودہا یونیورسٹی کے نون آڈیٹوریم میں ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا

جس میں شاعر ،لکھاری حارث خلیق کے فن اور شخصیت کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگوکی گئی۔ اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے سابق ماہر اور نقادشیراز حیدر نے کہا کہ حارث خلیق کی شاعری نظم کے گرد گھومتی ہے اور عصر حاضر میں اُردو نظم میں انہو ں نے جواضافہ کیا اور اسلوب متعارف کرایا وہ پہلے موجود نہیں تھا ۔ حارث خلیق نے اپنے مجموعہ کلام سے چند نظمیں پیش کیں جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا، ا س موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد بھی موجود تھے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ28 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"