Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

نجی تعلیمی ادارےکب کھلیں گے،اعلان کردیا گیا

Offline sb

  • **
  • 29120
  • +5/-0
  • Gender: Female
نجی تعلیمی ادارےکب کھلیں گے،اعلان کردیا گیا
لاہور: پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل کی دھمکی کام آگئی،رہنماؤں نے 11 جنوری سے ہرصورت تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا،   حکومت نے پرائیؤیٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد کو کل ملاقات کے لئے بلا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل حکام کی سکولز کھولنے کی دھمکی کام کرگئی، حکومت نے گرین سگنل دے دیا،پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل کے رہنماؤں قائدین نے پریس کانفرنس کی، ان کا کہنا تھا کہ 11 جنوری کو ہر صورت سکول کھولیں جائیں گے، تعلیمی ادارے ایس او پیز کے مطابق کھولیں گے، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور بازار کھلیں ہیں لیکن سکولز بند ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سکولز ایس اوپیز پر عمل کررہے تھے پھر بھی بند کردیا گیا، ہزاروں سکولز مستقل بند ہوچکے باقی بھی بند ہونے کے قریب ہیں، حکومت رجسٹریشن فیس اورٹیکس ایک سال کے لئےمعطل کرےورنہ احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔
حکومت نے پرائیؤیٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد کو کل ملاقات کے لئے بلا لیا، سیکریٹری جنرل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن زعفران الہی کی قیادت میں وفد کل وزیرتعلیم شفقت محمود سے ملاقات کرے گا،سیکریٹری جنرل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید خان کا کہناتھا کہ ملاقات وزیرتعلیم کے آفس میں ہوگی۔

سیکریٹری جنرل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کہا کہچاہتے ہیں کہ مل بیٹھ کرمسائل حل ہوں،سکولز بند کرنے سے بچوں کا مستقبل داؤ پرلگ چکا ہے،امید ہے کل کی میٹنگ میں حکومت ہمارے موقف کی تائید کرے گی۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بطور وفاقی وزیر تعلیم میں چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں، جونہی کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی بچوں کے لئےتعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔مجھے بچوں کے تعلیمی نقصان پر بہت دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث سب سے زیادہ تعلیمی نقصان پرائمری سکول کے بچوں کا ہوا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر بچوں کو ترجیح دی جائے گی اور انھیں تعلیمی اداروں میں بلوا لیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 01 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"