Author Topic: سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے ٹیسٹ  (Read 206 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے ٹیسٹ
کراچی : دس شعبہ جات میں داخلہ کیلئے1500سے زائد طالبعلموں نے آن لائن اپلائی کیا تھا،ٹیسٹ کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف شفٹس میں دو دنوں میں منعقد کیا گیا

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے زیر اہتمام خزاں2021 میں داخلہ لینے والے طلبہ کا انٹری ٹیسٹ ہفتہ اور اتوار کو یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا، دس شعبہ جات میں داخلہ کیلئے 1500 سے زائد طالبعلموں نے آن لائن اپلائی کیا تھا۔ طالبعلموں کا انٹری ٹیسٹ کمپیوٹرپر لیا گیا تھا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کا کہنا تھا کہ داخلہ کے ہر سیشن میں پہلے سے بھی زیادہ تعداد میں طالبعلموں کا داخلہ کیلئے اپلائی کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایس ایم آئی یو نوجوانوں کی ترجیحات میں شامل ہے اور زیادہ سے زیادہ طالبعلم یہاں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس ادارے کی خوبی ہے کہ یہاں پر پورے پاکستان سے طالبعلموں کو میرٹ پر داخلے دیے جاتے ہیں، ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔ اس موقع پر ڈینز، رجسٹرار اور ناظم امتحانات نے بھی امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا۔ انٹری ٹیسٹ کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل طور پر احتیاطی تدابیر کے تحت مختلف شفٹوں میں دو دنوں میں منعقد کیا گیا۔ واضح رہے کہ انڈر گریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے والے طلبہ نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے والے امیدواروں کے انڈر گریجویٹ طالبعلموں کے ساتھ12 سے 14 جنوری تک انٹرویوز لیے جائیں گے۔ کامیاب طلبہ کی فہرست 6 جنوری جبکہ کامیاب امیدواروں کی حتمی میرٹ لسٹ 20 جنوری کو جاری کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 04 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"