Author Topic: قراقرم یونیورسٹی:سہ روزہ تحقیقی کولوکیم اختتام پذیر  (Read 294 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

قراقرم یونیورسٹی:سہ روزہ تحقیقی کولوکیم اختتام پذیر
 اسلام آباد:قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر انتظام پہلا سہ روزہ بین الاقوامی تحقیقی کولوکیم اتوار کو اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ اور فیکلٹی ممبران سمیت ریسرچ کرنے والے طلبہ نے بھی شرکت کی۔ بین الاقوامی مندوبین میں ناروے کی یونیورسٹی آف لائف سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر بشال سیتولہ، چین سے پروفیسر ڈاکٹر ہانگ یانگ ژانگ اور ڈاکٹر افتخار علی جبکہ ملکی مندوبین میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ڈاکٹر این بی جمانی، سٹی یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد زاہد سمیت قراقرم یونیورسٹی کے ریسرچرز کی کثیر تعداد شامل تھی جنہوں نے تحقیقی مقالے پیش کئے ۔ ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی نے کہا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بہت جلد معیاری تعلیم وتحقیق کے حوالے سے بہترین ادارہ بن کر اُبھرے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے بہترین کولوکیم کے انعقاد پر منتظمین کی تعریف کی۔ کولوکیم کا اہتمام سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اشتراک سے کیا گیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 04 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"