Author Topic: نجی سکولز سپریم کونسل : مرحلہ وار کھولنے کی تجویز مسترد  (Read 245 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نجی سکولز سپریم کونسل : مرحلہ وار کھولنے کی تجویز مسترد
 راولپنڈی :موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،11جنوری کو تعلیمی ادارے کھول دیں گے
سپریم کونسل آف آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشنز نے تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کی تجویز کو مسترد کر دیا، انہوں نے پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم اپنے موقف سے بالکل پیچھے نہیں ہٹیں گے اور 11جنوری کو ہر صورت ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھول دیں گے۔ سپریم کونسل بین الصوبائی وزرا تعلیم کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر ردعمل دے گی۔ یہ بات سپریم کونسل کے میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر محمد افضل بابر اور ابرار احمد خان نے ہنگامی اجلاس کے موقع پر کی۔ اجلاس کے شرکا نے کہا کہ جب گورنمنٹ نے خود تعلیمی ادارے 11جنوری کو کھولنے کا اعلان کیا تھا تو اب اس اعلان سے پیچھے کیوں ہٹ رہی ہے۔ مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کی کسی بھی تجویز کو ہم مسترد کرتے ہیں، ہم حکومت کے کسی ایسے فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے جس سے تعلیمی نظام کی مزید تباہی اور بربادی ہو۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 04 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"