Author Topic: سرکاری سکولوں میں تبدیلی کیلئے پلان تیار  (Read 231 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرکاری سکولوں میں تبدیلی کیلئے پلان تیار
لاہور: تبدیلی سرکار کو سرکاری سکولوں میں تبدیلی چاہیے تو 740 ارب روپے کا بجٹ دینا ہوگا , محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں ریفارمز لانے کا پلان مرتب کرلیا۔
طلبا کیلئے بڑی خبر، امتحانات کا شیڈول جاری
حکومت کو سرکاری سکولوں کی بہتری چائیے تو محکمہ سکول ایجوکیشن اور ضلعی اتھارٹی کو 740 ارب روپے کا بجٹ دیا جائے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکاری سکولوں میں ریفارمز کے تیار کیے گئے میگا پلان کے مطابق لاہور کے سرکاری سکولوں کی بہتری کے لیے 20 ارب روپے سے زائد کا بجٹ دینا ہوگا ۔
سرکاری سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر پر 1 کھرب 80 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔کمپیوٹر لیب کی فراہمی کے لیے ساڑھے 6 ارب روپے کے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی پر دس ارب روپے سے زائد کا بجٹ درکار ہوگا۔
سائنس لیب کے لیے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا بجٹ درکار ہوگا ۔سائنس سے متعلق آلات کی خریداری پر 36 ارب روپے کا بجٹ درکار ہوگا۔ سرکاری سکولوں میں لائبریری اور پلے گراؤنڈ بنانے کے لیے 65 ارب روپے کے فنڈ درکار ہے۔ سرکاری سکولوں میں واش رومز کی فراہمی کے لیے 12 ارب اور بجلی کے لیے 30 کروڑ روپے کے تخمینہ ہے جبکہ خستہ عمارتوں وقت سکولوں کی بحالی کے لیے 50 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 07 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"