Author Topic: طلبا کیلئے بڑی خبر، امتحانات کا شیڈول جاری  (Read 227 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلبا کیلئے بڑی خبر، امتحانات کا شیڈول جاری
لاہور:یو ای ٹی نے بھی کلاسوں اور امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ کے امتحانات روایتی طریقے سے لیے جائیں گے،  طلبہ کی آن لائن کلاسز م آغاز 11 جنوری سے ہوگا۔ میڈ ٹرم امتحانات دو فروری سے ہوں گے جو  نو فروری تک جاری رہیں گے۔  طلبہ کے پریکٹیکل کا آغاز 10 فروری سے ہوگا۔
یو ای ٹی انتظامیہ نے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو 11 جنوری سے ڈیوٹی پر بھی طلب کرلیا  ہے، علاوہ ازیں تمام شعبہ جات کے صدور کورونا ایس او پیز کو یقینی بنائیں گے ۔
دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے بی اے، بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون کی جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات کا آغاز 4 فروری سے ہوگا۔ پہلے روز بنگالی، ٹرکش، اپلائیڈ سائیکالوجی سمیت پانچ مضامین کے امتحانات ہوں گے۔ آخری روز عربی، فرنچ فارسی کے پرچے ہونگےجو  18 فروری تک جاری رہیں گے۔ کورونا کی وجہ سے امتحانات کو ملتوی کیا گیا تھا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 07 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"