Author Topic: میٹرک میں کامیاب طلبا وطالبات کیلئے وظائف کا اعلان  (Read 167 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 میٹرک میں کامیاب طلبا وطالبات کیلئے وظائف کا اعلان
لاہور:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور ہر سال علم کے فروغ وفوائد اور تعلیم کی معیاری ترقی کے لے طلباء وطالبات میں قومی ذہانت (نیشنل ٹیلنٹ ) وظائف جاری کرتاہے ۔ میٹرک سالانہ امتحان 2020 کے نتائج میں کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کے لیے وظائف کا اعلان کردیا ہے ۔ وظائف ہر گروپ میں کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کی تعداد کے حساب سے علیحدہ علیحدہ دیے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں سائنس گروپ طلباء مثالی میرٹ 1074 ، آرٹس گروپ مثالی میرٹ951 جبکہ سائنس گروپ طالبات مثالی میرٹ 1076، اور آرٹس گروپ طالبات مثالی میرٹ 994، آرٹس وظائف کی تفصیل ہر خاص و عام کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com پر بھی موجود ہے ۔فہرست میں نام نہ ہونے کی صورت میں طلبائوطالبات اشاعت کے دس یوم کے دوران دفتر کو تحریری طور پر آ گاہ کر سکتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 07 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"