Author Topic: مزید 2300 سکولوں میں عارضی سربراہ لگانے کا فیصلہ  (Read 245 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

مزید 2300 سکولوں میں عارضی سربراہ لگانے کا فیصلہ
لاہور:مستقل کی بجائے عارضی چارج پر کام چلانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے مزید 23 سو کے قریب سکولوں میں عارضی سربراہ لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے مزید 23 سو کے قریب سکولوں میں عارضی چارج دینے کی تیاری کرلی ہے ۔سیکنڈری سکول ٹیچرز کو عارضی سکول سربراہ کا چارج دیا جائیگا ۔ اس حوالے سے اساتذہ یونینز کی جانب سے اعتراضات کیے گئے ہیں۔ پنجاب ٹیچر یونین کے جنرل سیکرٹری جنرل رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ عارضی کی بجائے مستقل سکول سربراہ تعینات کیے جائیں ۔محکمہ سکول ایجوکیشن فنڈز بچانے کے چکر میں مستقل تعیناتیاں نہیں کررہا ۔عارضی چارج دینے سے سکولوں کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے ۔کورونا نے بھی تعلیمی امور ٹھپ کر دیئے ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مستقل سربراہ لگانے کیلئے اساتذہ کی پروموشن لنک ٹریننگ کا آغاز جلد کیا جائیگا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 07 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"