Author Topic: لاہور کے27 پرائیویٹ کالج بی ایس آنرز کی ڈگریوں کیلئےغیر معیاری قرار  (Read 263 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور کے27 پرائیویٹ کالج بی ایس آنرز کی ڈگریوں کیلئےغیر معیاری قرار
لاہور: طلبا ہوشیار رہیں! لاہور کے 27 پرائیویٹ کالجوں کے بی ایس آنرز پروگرامز کی اجازت مسترد، شہر کے صرف 2 کالجوں کو بی ایس آنرز کی ڈگریوں کیلئےمعیاری قرار دیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور ڈویژن نے لاہور کے 27 پرائیویٹ کالجوں کو بی ایس آنرز کی ڈگریوں سے روک دیا ہے، ناقص انفراسٹرکچر کی بنا پر لاہور کے 29 میں سے 27 پرائیویٹ کالجوں کے کیسز پر اعتراضات لگائے گئے ہیں، ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن نے پرائیویٹ کالجوں کی فائلوں پر اعتراضات لگا کر ڈی پی آئی کو ارسال کر دیئے ہیں، لائبریری کی مطلوبہ سہولیات، کمپیوٹرلیب کی عدم دستیابی، مطلوبہ کلاس رومز کے ناقص معیار کی بنا پراعتراضات لگائےگئے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 08 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"