Author Topic: کٹ آف مارکس پالیسی کے برخلاف داخلہ لینے والے طلبہ کی فہرست ارسال  (Read 272 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کٹ آف مارکس پالیسی کے برخلاف داخلہ لینے والے طلبہ کی فہرست ارسال
کراچی :اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلبہ کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے 150طلبہ کی فہرست ڈی جی کالجز/ چیئرمین سندھ ای سینٹرلائزڈ کالج ایڈمیشن پروگرام (SECCAP) کو ارسال کردی ہے

جنہیں 2019ء میں گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج گلشن اقبال بلاک 7کراچی میں SECCAP کی کٹ آف مارکس کی پالیسی کے برخلاف داخلہ دیا گیا تھا۔ چیئرمین انٹربورڈ کی ہدایت پر گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج گلشن اقبال بلاک 7 کراچی کے پری انجینئرنگ کے 52، پری میڈیکل کے 20، کامرس کے 28 طلبہ کا انرولمنٹ گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گلزار ہجری جبکہ پری انجینئرنگ کی 9طالبات، پری میڈیکل کی 12 اور کامرس کی 3طالبات کا انرولمنٹ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج گلزار ہجری ٹرانسفر کیا جارہا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ کراچی دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 09 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"