Author Topic: ایس ایس ٹیز اساتذہ کیلئے نوید  (Read 236 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
ایس ایس ٹیز اساتذہ کیلئے نوید
« on: January 09, 2021, 02:33:00 PM »

ایس ایس ٹیز اساتذہ کیلئے نوید
لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر کے ایس ایس ٹیز اساتذہ  کے لئے خوشخبری، سکول ایجوکیشن نے گریڈ 16 کے سینئر اساتذہ کو ترقیوں کی نوید سنادی۔
تفصیلات کے مطابق  ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کی اساتذہ  نے سروس ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہر،  سکول ایجوکیشن نے گریڈ 16 کے اساتذہ کی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی، 13 جنوری تک سنیارٹی لسٹ میں اساتذہ کی کارکردگی رپورٹ مکمل کی جائے اور رپورٹ مکمل نہ ہونے پر اساتذہ ترقیوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔

پڑھے لکھے،قابل غیر ملکیوں کیلئے سعودی عرب کا شاندار فیصلہ
 دوسری جانب  حکومت نے قومی خوشحالی سروے سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، آن لائن سروے کیلئے تربیت یافتہ اساتذہ کو ٹیب فراہم کیے جائیں گے، اساتذہ گھر گھر جاکر مستحق افراد کی شناخت کریں گے، ضلع لاہور میں ماسٹر ٹرینرز کیلئے تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے، ٹریننگ 9 جنوری تک گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ میں جاری رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر ٹریننرز اپنی تحصیل میں ڈیٹا کلیکٹرز کو تربیت دیں گے، اساتذہ کے ذریعے سروے فروری مارچ میں کروایا جائے گا، سروے کا مقصد مستحق افراد کی شناخت کرنا ہے، تصدیق شدہ افراد ہی خدمت کارڈ، ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہوسکیں گے، پہلے مرحلے میں 51 اساتذہ کو بطور ماسٹر ٹرینرز تربیت فراہم کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 09 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"