Author Topic: سوشل میڈیا پر آن لائن امتحانات کیلئے کمپین شروع  (Read 251 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سوشل میڈیا پر آن لائن امتحانات کیلئے کمپین شروع
فیصل آباد:گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبات نے مہم شروع کی

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے جنوری میں ہی پریکٹیکل امتحانات جبکہ فروری میں مڈ ٹرم اور فائنل امتحانات آن کیمپس لینے کا شیڈول جاری کیا تو طالبات نے آن لائن امتحانات کا مطالبہ کردیا۔ طالبات کی طرف سے سوشل میڈیا پر آن لائن امتحانات کیلئے کمپین شروع کردی گئی۔ طالبات کہتی ہیں انہیں آن لائن پڑھایا گیا ہے تو اب امتحانات بھی آن لائن لئے جائیں۔کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا اس دوران ہائر ایجوکیشن کے تمام تعلیمی اداروں نے آن لائن سسٹم سے استفادہ کرتے ہوئے طلبہ کا کورس ورک مکمل کروایا۔ اب حکومت کی طرف سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس پر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے امتحانات کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت جنوری میں ہی پریکٹیکل امتحانات لئے جائیں گے جبکہ تمام شعبہ جات کے مڈ ٹرم اور فائنل امتحانات کیمپس میں لئے جائیں گے ۔ جی سی ویمن یونیورسٹی نے آن لائن کلاسز کے بعد اب آن کیمپس امتحانات کی مخالفت کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے آن لائن امتحانات کا مطالبہ کردیا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"