Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

سکول کھولنے کے اعلان پراساتذہ کا ردعمل

Offline sb

  • **
  • 29120
  • +5/-0
  • Gender: Female

سکول کھولنے کے اعلان پراساتذہ کا ردعمل
لاہور:حکومت کی جانب سے سکول کھولنے کا اعلان، نویں سے بارہویں تک کلاسز کا آغاز 18 جنوری سے ہوگا، طلباء کے استقبال کے لئے سکولوں میں تیاریاں شروع کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 18 جنوری سے سکول کھلنے کے اعلان کے بعد اساتذہ نے سکولوں میں طلباء کو ویلکم کرنے کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سکول میں صفائی ستھرائی اور رنگ و روغن کا کام جاری ہے، جبکہ طلباء کے مابین سماجی فاصلے کے لئے دائرے بھی کھینچ دیئے گئے ہیں۔ بیشتر سکولوں کو ڈس انفکٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ پیر سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کی حکومت کا سکول کھولنے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے باقاعدہ طور پر کھل رہے ہیں، نویں سے بارہویں تک کلاسز کا آغاز 18 جنوری ہورہا، پرائمری سے مڈل سکلاسز اوریونیورسٹیز یکم فروری سے کھل رہیں ہیں،گزشتہ روزوزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ   تعلیمی ادارے 18 جنوری سےکھلیں گے۔رواں سال بغیر امتحان کسی کو پاس نہیں کیا جائیگا،15 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا،اس وقت بیماری لگنے کا ریٹ 1.9 کے قریب تھا،26 نومبر کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تو مثبت شرح 7.14 ہوگئی تھی، ماہرین نے بتایا تھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے مثبت شرح کم ہوگی۔کورونا کی مثبت شرح 7.14 سے کم ہوکر 6.10 ہوگئی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 16 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"