Author Topic: محمد علی جناح یونیورسٹی کے سافٹ ویئر اداروں سے معاہدے  (Read 287 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

محمد علی جناح یونیورسٹی کے سافٹ ویئر اداروں سے معاہدے
 کراچی : محمدعلی جناح یونیورسٹی کراچی کی جانب سے گزشتہ روز تین پاکستانی اور انٹر نیشنل سافٹ ویئر ہاؤسز سافٹیک ورلڈ وائیڈ، ڈیجیٹاپ بزنس سلوشنز ، فیٹرونک آٹو میشن اور بائیو سائنسز کمپنی جے بی سائینٹفک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ محمدعلی جناح یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا مقصد بنیادی، علمی، پروڈکٹ اور ترقیاتی عوامی رسائی کیلئے ان شعبوں کی نشاندہی کرنا ہے جن میں فریقین مستقبل میں کام کرنے کے خواشمند ہوں تاکہ اس میدان میں ایک ٹھوس فریم ورک کو فروغ دیا جاسکے اورایک دوسرے کے اقدام اور کام کے طریق کار سے فائدہ اٹھایا جائے تاکہ فریقین سے وابستہ محققین کے مابین تعاون کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ ان مفاہمتی یادداشتوں میں فریقین کے باہمی اشتراک، تعاون،بات چیت اور ارادوں کو پیش نظر رکھا گیا ہے جس پر کوئی قانونی پابندی نہیں ۔ اگر فریقین قانونی پابندیوں کے ساتھ مخصوص مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر راضی ہوں تو انہیں ان منصوبوں کے لئے الگ الگ تحریری معاہدے کرنے ہونگے اور ہر فریق کو اپنا بجٹ بنانا ہوگا۔ یہ مفاہمتی یادداشتیں چار سال کے لئے دستخط کی گئی ہیں جن کے اختتام پر فریقین کی رضامندی کے ساتھ توسیع ہوسکے گی۔ مفاہمتی یادداشتوں پر محمد علی جناح یونیورسٹی کی جانب سے انجینئرنگ فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عاصم امداد اور سافٹ ویئر اداروں کی جانب سے زاہد شجاع، مدثر حفیظ اور فیضان جاوید سمیت فارما سیوٹیکل سپلائی کے ادارے کے ڈاکٹرفرحان بخاری نے دستخط کیے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 16 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"