Author Topic: کورونا ایس او پیز کی نگرانی تیز،محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دیدی  (Read 247 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کورونا ایس او پیز کی نگرانی تیز،محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دیدیں
لاہور: پنجاب کے سکولوں میں کورونا ایس او پیز کی نگرانی تیز،محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دے دیں،روزانہ کی بنیاد پر محکمہ کو رپورٹ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں میں کورونا ایس او پیز کی نگرانی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع میں مانیٹرنگ کے لئے  تین ،تین کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں چار رکنی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا سربراہ کمیٹی کا چیئرمین ہوگا۔ کمیٹیاں تعلیمی اداروں میں وزٹ کرکے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے تمام اتھارٹیز کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

شہر میں کوروناکےوار تیزی کےساتھ جاری ہیں،شہر میں کورونا مزید 10 زندگیاں نگل گیا،352 نئے مریض سامنے آ ئے،لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد75011 تک پہنچ گئی جبکہ 1757 اموات ہو چکی ہیں

شہر میں کورونا مریضوں کے لئے 249 وینٹی لیٹر مختص ہیں،لاہور میں 84مریض وینٹی لیٹرزپرزیرعلاج ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"