Author Topic: جامعہ اردو:56 طلبا کو ایم ایس ,ایم فل اور پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض  (Read 195 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ اردو:56 طلبا کو ایم ایس ,ایم فل اور پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض
 
کراچی:قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیرصدارت نظامت ِ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا45واں اجلاس

وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت ِ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا45واں اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائم مقام ر جسٹرار ڈاکٹر محمد صارم،رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹرمحمد زاہد، رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹرمحمد ضیاء الدین،رئیس کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات پروفیسرڈاکٹرمسعود مشکور صدیقی،شعبہ نباتیات پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی،شعبہ معاشیات ڈاکٹر غلام رسول لکھن،شعبہ کیمیا ڈاکٹر ساجد جہانگیر،انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہ جبین، انچارج کلیہ انجینئرنگ ڈاکٹر نوید قائم خانی بطوراراکین جبکہ راشدہ خاتون (ڈپٹی رجسٹراراکیڈمک)نے شرکت کی۔ اجلا س میں 12طلبہ کو پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کی گئیں جن میں اظہر حسین ولد محمد رفیق ،ثروت اقبال بنت محمد اقبال(شعبہ کمپیوٹر سائنس) ،انجیلا رحیم بنت رحیم الدین،محمد یونس ولد خوش میر(شعبہ ریاضیاتی علوم)،درخشاں آراء بنت سید مختار احمد (شعبہ کیمیا)،نیلو فر بنت خواجہ محمد زمان (شعبہ اردو)،ہما نثار بنت نثار احمد(شعبہ ابلاغ عامہ)، نور الحق ولد عبدالقیوم(شعبہ عربی)،عظمیٰ ضیاء بنت سعید احمد (معاشیات،اسلام آباد)، نصرت جبین بنت غلام محمد (شعبہ اردو،اسلام آباد)،محمد کفیل ولد محمد نصیر خان(شعبہ بین الاقوامی تعلقات)اور اشرف پرویز ولدمحمد انور (شعبہ اُردو، اسلام آباد)شامل ہیں۔جبکہ 39طلبہ کو ایم فل کی اسناد تفویض کی گئیں جن میں زونیرہ بنت منظور احمد ( شعبہ حیوانیات)،سندس زبیر بنت شاہین زبیر، شاہدہ ناز بنت مظفر حسین(شعبہ حیاتی کیمیا)،فوزیہ نذیر بنت نذیر احمد،عاصمہ خالد بنت خالد محمود (شعبہ ریاضیاتی علوم)، ہما شوکت بنت شوکت علی،راشدہ شمیم بنت محمد شمیم خان، برین ناز بنت سید محمد الیاس(شعبہ طبیعیات)، شاہ رفیع الدین ولد محمد سعید شاہ ،اقراء بنت محمد عادل(شعبہ ماحولیاتی سائنس)،حرا مظہر بنت محمد مظہر (شعبہ فارماکوگنوسی)،اظہر جیلانی ولد غلام جیلانی (شعبہ اُردو)، غفران الحق ولد احسان الحق،محمد واصف ولد محمد ایوب(شعبہ عربی)،ارم ملک بنت ملک محمد حیات (شعبہ ابلاغِ عامہ)،محمد حنیف ولد بخشیل کاندھڑو(شعبہ معاشیات، کراچی کیمپس)،جویریہ فہیم بنت فہیم الدین، حسیب زاہد ولد زاہد حسین،امبرسلیم بنت محمد سلیم،ارج واجدی بنت ابوذر واجدی،شمائلہ جمیل بنت جمیل احمد،سید محمد خالد ولد سید محمد اقبال(شعبہ نظمیات ِ کاروبار، اسلام آباد)، شہزاداحمد ولد محمد نواز،نایاب ظہور بنت ظہور احمد، ظہور حیات ولد غلام اصغر،آصف دلشاد احمد ہاشمی ولد اشفاق احمد ہاشمی،صدام حسین ولد خواجہ رشید ،اظہر لیاقت ولد لیاقت علی سلیمی(معاشیات ،اسلام آباد)،عنایت اﷲ ولد محمد یوسف ،اویس الحسن خان ولد محمود الحسن خان، صبا صادق بنت شمشاد احمد،صائمہ نورین بنت ریاض الحق، روبینہ خلیل عباسی بنت محمد خلیل عباسی(شعبہ اُردو، اسلام آباد)،آمنہ اشتیاق بنت محمد اشتیاق (شعبہ اطلاقی طبعیات) اور 5 طلبہ کو ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئیں جن میںانیسہ بنت صابر حسین (شعبہ کیمیا)،احسان علی ولد محمد امین (شعبہ کمپیوٹرسائنس،اسلام آباد)،فہیم احمد ولد ظہوراحمد(شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ،اسلام آباد)،محمد محمود ولد محمد صدیق شاہ اور سید ثقلین عباس شاہ کاظمی ولد سید تصور حسین شاہ کاظمی(شعبہ کمپیوٹر سائنس،اسلام آباد)شامل ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"