Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

اساتذہ کیلئےایک اور خوشخبری

Offline sb

  • **
  • 29120
  • +5/-0
  • Gender: Female
اساتذہ کیلئےایک اور خوشخبری
« on: January 20, 2021, 12:53:06 PM »

اساتذہ کیلئےایک اور خوشخبری
لاہور: لاہور کے سرکاری سکولوں میں ترقی پانے والے سینکڑوں اساتذہ کیلئے خوشخبری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سیٹوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سینکڑوں آسامیاں کو کنورٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں میں سیٹوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آرٹس کی سینکڑوں آسامیاں کو سائنس میں تبدیل کردیا۔ لاہور کے سرکاری سکولوں میں ترقی پانے والے سینکڑوں اساتذہ کے لئے اچھی خبر ہے، تبدیل ہونے والی آسامیوں میں پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کی اسامیاں شامل ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے مختلف سکولوں میں سائنس کی اسامیوں کی فراہمی سے اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کا مسئلہ حل ہونے کا امکان ہے،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ترقی پانے والے اساتذہ کو متعلقہ سیٹوں پر فوری اپلائی کرنے کی ہدایت کی ہے، مذکورہ اساتذہ ای ٹرانسفر راؤنڈ سیون میں ایڈجسٹمنٹ کرانے سے رہ گئے تھے۔
حوالہ: یہ خبر سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 20 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"