Author Topic: ڈرائنگ، عربی اور فزیکل ٹیچرز کی سینکڑوں آسامیاں ختم  (Read 240 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈرائنگ، عربی اور فزیکل ٹیچرز کی سینکڑوں آسامیاں ختم
لاہور:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ڈرائنگ، عربی اور فزیکل ٹیچرز کی سینکڑوں آسامیاں ختم کر دیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ آسامیاں ختم ہونے سے سکولوں میں طلبا کو ڈرائنگ، عربی اور فزیکل کے ماہر اساتذہ دستیاب نہیں ہونگے، آسامیاں ختم کرنے سے مذکورہ آسامیوں پر اساتذہ کی بھرتی نہیں ہوسکے گی۔

حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کی ایک اور ویڈیو لیک کردی
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سیٹوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سینکڑوں آسامیاں کو آرٹس سے سائنس میں تبدیل کردیا ہے، تبدیل ہونے والی آسامیوں میں پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کی آسامیاں شامل ہیں، آسامیاں تبدیل ہونے سے آئندہ اساتذہ کی بھرتی گریڈ چودہ، پندرہ اور سولہ میں کی جائے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکے مطابق سائنس کو فروغ دینے کیلئے کچھ سیٹوں کو تبدیل کیا گیا ہے، انکا کہنا ہے کہ آئندہ ان سائنس ٹیچرز کو رکھا جائے گا جو ڈرائنگ، عربی اور فزیکل ایجوکیشن میں بھی مہارت رکھتے ہونگے تاکہ سکولوں میں متعلقہ ٹیچرز کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 21 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"