Author Topic: شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے فرینڈز آف لٹریسی پروگرام شروع  (Read 268 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے فرینڈز آف لٹریسی پروگرام شروع
ٹوبہ ٹیک سنگھ : شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے حکومت پنجاب نے فرینڈز آف لٹریسی پروگرام شروع کردیا ،پروگرام کے تحت مخیر حضرات کے تعاون سے نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکولز کی بنیادی ضروریات پوری کی جائینگی،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی لٹریسی افسروں کیساتھ میٹنگ میں پروگرام پر عملدر آمد یقینی بنانے کے لئے لائحہ عمل طے کرلیا گیا،پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چودھر ی محمد اشفاق،ایم پی اے سعید احمد سعیدی بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ،اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن، لٹریسی ، سوشل ویلفیئر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے بھی شرکت کی،اس موقع پر ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسر نے بتایا کہ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکولز کی تدریسی ضروریات پوری کرنے کیلئے مخیر حضرات سے مالی معاونت لی جائیگی،ڈ پٹی کمشنر نے اس موقع پر محنت کش اور کسی وجہ سے سکول نہ جاسکنے والے ہر بچے کو نان فارمل سکولز میں تعلیم دینے کا حکم دیا،انہوں نے کہا کہ نان فارمل سکولز شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے اہم کردار ادار کرسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 21جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"