Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے انٹرویوز

Offline sb

  • **
  • 29120
  • +5/-0
  • Gender: Female

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے انٹرویوز
کراچی : اوپن میرٹ پر منتخب 400طلبا کو ان کی خواہش کے مطابق نشستیں دی گئیں

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کراچی بھر کے ایم بی بی ایس کے داخلوں کے لیے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن نعمان احسن کے مطابق جمعہ کو یونیورسٹی میں 400 طلبہ کے انٹرویوز منعقد ہوئے جو اوپن میرٹ پر منتخب ہوئے۔کامیاب طلبہ وطالبات کو ان کی خواہش کے مطابق کالج میں نشستیں دی گئیں۔ تمام امیدواروں کی میرٹ لسٹ پہلے ہی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی تھی۔ یہ انٹرویوز (آج) ہفتہ کو بھی جاری رہیں گے اور ڈینٹل کالجوں کے داخلہ انٹرویوز بھی آج ہی لیے جائیں گے۔ داخلہ پالیسی کے اگلے مرحلے کے لیے تمام کامیاب ہونے والے طالب علموں کو ہفتہ (آج ) کو دوپہر 12بجے تک فیس واؤچر مقررہ بینک کی برانچ میں جمع کرانے ہوں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کی ہدایت پر انٹرویوز کا انعقاد ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 23 جنوری 2021 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"