Author Topic: پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ  (Read 375 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
پاکستان فارمیسی موومنٹ نے پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، فارماسسٹوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر شاہد اکرام،ڈاکٹر مہر شکور،ڈاکٹر عمران،ڈاکٹر اظہر،ڈاکٹر عاطف کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،
 مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن ایک مافیا بن چکا ہے جو کہ فارمیسیز اور انڈسٹریز سے بھتہ وصولی کرتا ہے ،ڈرگ انسپکٹرز ، ڈرگ کنٹرولرز فارماسسٹوں کے مفادات کے سودے کررہے ہیں اور ایسوسی ایشن کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں ،انتظامیہ ان کے جعلی انتخابات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رکوائے۔