Author Topic: مدرسہ اشاعت الاسلام اسلام آباد میں تکمیل بخاری اور پیغام اسلام کانفرنس  (Read 1141 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Madrasa Ishaat-ul-Islam Islamabad,Takmeel Bukhari and Message of Islam Conference
مدرسہ اشاعت الاسلام اسلام آباد میں تکمیل بخاری اور پیغام اسلام کانفرنس
علماء دین کے ٹھیکیدار نہیں چوکیدار ہیں، دین کی حفاظت اللہ نے اپنے ذمہ لی ہے جو آج تک ہورہی ہے اور قیامت تک ہوتی رہے گی ، مدارس کے مطالبات کا جواب دینے کی بجائے نئے بورڈ کا قیام حکومت کی بدنیتی واضح کر رہا ہے ،مدارس والے ارباب اقتدار سے کوئی فنڈ نہیں مانگتے لیکن دینی مدارس اپنی خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے اور ایسے اقدامات سے دینی مدارس کو کنٹرول کر نے کا خواب کبھی شر مندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔
مدارس کو اپنے مفادات اور بین الاقوامی آقائوں کو خوش کر نے کی خاطر بھینٹ نہ چڑھا یا جائے ،حکومت دینی مدارس کی فکر چھوڑے اور ملک کی ڈوبتی معیشت کا خیال کرے ،جے یو آئی دینی مدارس کی خود مختاری کا تحفظ ہر میدان میں کرے گی۔
یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مدرسہ اشاعت الاسلام میں تکمیل بخاری اور پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔کانفرنس سے مولانا قاضی خلیل احمد ،مولانا عبد القدوس ،مولانا سید ہدیت اللہ شاہ ،مولانا خلیل الرحمن نعمانی ،مولانا فضل ہادی اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے بھی خطاب کیا۔
مولانا محمد امجد خان ،قاضی خلیل احمد ،سید ہدایت اللہ شاہ اور دیگر نے کہاکہ جے یو آئی مدارس کے دفاع کی جنگ پارلیمنٹ کے اندر اور باہرلڑتی رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پانچ نہیں ہزاروں وفاق بنادے مدارس کا دفاع مضبوط اور توانا ہاتھوں میں ہے۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ حکومت اپنے مغربی آقاءوں کی خوشنودی اور بین الاقوامی ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر دینی مدارس کے خلاف قانون سازی کر نا چاہتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ۔
بڑھتی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیر بنادی ہے اور عوام اب حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے مہتمین اور مساجد کے آئمہ کرام اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کریں اور اپنی قیادت کے فیصلوں کا انتظار کریں ۔