Author Topic: ڈاکٹرارشدسلیم بھٹی ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹرتعینات  (Read 954 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ڈاکٹرارشدسلیم بھٹی ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹرتعینات
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کو ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی تعینات کردیا۔ اسی سلسلہ میں ورچوئل یونیورسٹی کے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر فنانس (سابقہ ​​قائم مقام ریکٹر) جناب نعیم طارق نے پرنسپل افسران کے ہمراہ نئے تعینات ہونے والےریکٹر کا استقبال کیا۔ نئے ریکٹر کا تعارف کرواتے ہوئے ، جناب نعیم طارق نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے فزکس میں اپنی پہلی ڈگری حاصل کی ۔ انہوں نے 1989 میں پنجاب یونیورسٹی میں لیکچرر کی حیثیت سے اپنی خدمات پیش کیں اس کے بعد اعلی تعلیم کے لئے برطانیہ چلے گئے۔ جہاں سے انہوں نے ایم فل کے بعد پی ایچ ڈی ڈگری مائکرو الیکٹرانکس اور آپٹو الیکٹرانکس میں کیمبرج یونیورسٹی ، برطانیہ سے حاصل کی ۔