Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

ٹیوٹا پنجاب کا چودہ رکنی نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل

Offline AKBAR

  • *****
  • 4901
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ٹیوٹا پنجاب کا چودہ رکنی نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل
 ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب (ٹیوٹا)نے14 ممبران پر مشتمل نیا بورڈ آف گورنر تشکیل دے دیا۔
بورڈ آف گورنرز میں اہم سیاسی و کاروباری شخصیات کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔ ٹیوٹا پنجاب سے چیئرمین علی سلمان صدیق،سی او او رائے طاہر منظور کوبورڈآف گورنر میں شامل کیا گیا ہے
 دیگر میں پیٹرن ان چیف گوہر اعجاز ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عمران سکندر بلوچ،سیکرٹری فنانس افتخار علی ساہو شامل ہیں۔ایم این اے عندلیب عباس،ثاقب شیرازی اورایوب صابرکو بھی شامل کیا گیاہے،
پروفیسرعابدشیروانی،ریحان نسیم ،مہرین نون، سعادت اعجازاور سمیرا احمد کا نام بھی شامل ہے۔
چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہےکہ ممبر بورڈ آف گورنرز کی مدد سے ٹیوٹا کی تعمیر و ترقی سمیت طلباء کو جدید تقاضوں کے عین مطابق پڑھانے کیلئے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔