Author Topic: طلبہ تنظیموں نے تعلیمی اداروں کی مزید بندش مسترد  (Read 625 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Student organizations reject further closure of educational institutions

طلبہ تنظیموں نے تعلیمی اداروں کی مزید بندش مسترد
یونیورسٹی کیمپس پشاور کے مختلف طلبہ تنظیموں نے تعلیمی اداروں کی بندش میں صوبائی حکومت کی جانب سے 23مئی تک توسیع کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے طلبہ کا قیمتی وقت مزید ضائع نہ کیا جائے
اور ایس او پیز کے تحت یونیورسٹیز کھول دیئے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائینگے ۔
طلباء کے مطابق زیادہ تر علاقوں میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی اور بجلی لو ڈشیڈنگ کے باعث یونیورسٹی کے طلبہ آن لائن کلاسز سے محروم ہیں
جس کی وجہ سے پہلی لہر کے دوران بھی زیادہ تر طلبہ آن لائن تعلیمی سرگرمیوں سے محرو م رہ گئے تھے
یونیورسٹی کیمپس کے مختلف طلبہ تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹیز کو ایس او پیز کیساتھ کھول دیا جائے
تاکہ طلبہ کا مزید قیمتی وقت ضائع نہ ہو بصورت دیگر احتجاجی تھریک شروع کرینگے۔