اسکول کھولنے اور امتحانات کا فیصلہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا، سعید غنی
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں تعلیمی اداروں کو پہلی سے آٹھویں تک کھولنے اور میٹرک،انٹر کے امتحانات کا فیصلہ ہوگا۔
سعید غنی کی زیر صدارت بورڈ امتحانات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سیکرٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ ، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم و دیگر شریک ہوئے ۔
اجلاس میں سندھ میں نویں تا بارہویں امتحانات کے انعقاد، امتحانات میں شفافیت، نظام امتحانات میں اصلاحات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں بورڈ امتحانات کے اوقات اور طریقہ کار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور میٹرک اور انٹر کے امتحانات کیلئے امتحانی مراکز میں اضافے پر بھی مشاورت کی گئی
اور پریکٹیکل امتحانات سمیت دیگر امور کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔
سعید غنی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں یہ تمام تجاویز رکھی جائیں گی، مشاورت سے تعلیمی اداروں کو پہلی سےآٹھویں تک کھولنے کافیصلہ کیا جائے گا،
میٹرک، انٹر کے امتحانات کا فیصلہ بھی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم سے متعلق تمام فیصلے اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے کرنا چاہتے ہیں۔