Author Topic: پنجاب کے سرکاری نرسنگ کالجز میں داخلہ شروع  (Read 758 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پنجاب کے سرکاری نرسنگ کالجز میں داخلہ شروع
نرسنگ فورتھ ایئر داخلوں میں میرٹ نظر انداز شکایت ہو تو مجھ سے رابطہ کر یں ، ڈی جی
 نرسنگ فورتھ ایئر میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے پنجاب کے 44سرکاری نرسنگ کالجز میں داخلوں کیلئے طالبات سے درخواستیں ڈی جی نرسنگ کے دفتر
 سمیت نرسنگ کالجز میں وصول کی جارہی ہیں،
طالبات نے داخلوں میں میرٹ کو نظر انداز کرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اورالزام عائد کیا ہے
کہ کچھ ملازمین داخلوں کیلئے نذر انہ طلب کر رہے ہیں ، ڈی جی نرسنگ شہناز قیوم نے کہا ہے کہ داخلے خالصتا میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے ،
ہمارے پاس سیٹ زیادہ ہیں اور درخواستوں کی تعداد کم ہے، کسی کو بھی اس حوالے سے کوئی شکایت ہو تووہ براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے ۔