Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

اسسٹنٹ پروفیسرجامعہ کراچی کو بلیک میل کرنے پر دس سال قید کی سزا

Offline AKBAR

  • *****
  • 4901
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
اسسٹنٹ پروفیسرجامعہ کراچی کو بلیک میل کرنے پر دس سال قید کی سزا

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر جامعہ کراچی کے سابق اسسٹنٹ پروفیسر فرحان کامرانی کو مجموعی طور پر 10سال قید با مشقت کی سزا سنا دی۔
عدالت نے مجرم کو 50ہزار روپے جرمانہ بھی اداکرنے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے خاتون پروفیسر کوہراساں کرنے کے مقدمہ کا محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنا دیا۔
 گزشتہ سماعت پر فریقین کے کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ استغاثہ کے مطابق جامعہ کراچی کے سابق اسسٹنٹ فرحان کامرانی نے خاتون پروفیسر کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا۔
اس جعلی اکاؤنٹ میں نازیبا تصاویر اپلوڈ کی تھیں اور خاتون پروفیسر کو بلیک میل کر رہا تھا۔
ملزم جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کا پروفیسر تھا۔ خاتون پروفیسر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
عدالت نے مجرم کو مجموعی طور پر 10سال قید کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ملزم کو 50ہزار روپے جرمانہ بھی اداکرنے کا حکم دے دیا۔