Author Topic: نرسز کے عالمی دن ایف پی سی سی آئی کے تحت سیمینار  (Read 268 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
نرسز کے عالمی دن ایف پی سی سی آئی کے تحت سیمینار
کراچی : نرسز کے عالمی دن کے موقع پر بی براؤن، دنیا میڈیا گروپ اور ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اشفاق احمد میمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن میں نرسز کے کردار کا کوئی متبادل نہیں ہے ، کوویڈ 19 کے دوران نرسنگ کا شعبہ فرنٹ لائن پر رہا ہے، جبکہ اس حوالے سے سندھ حکومت کا کردار بھی دنیا کے سامنے ہے جس کی مثال نہیں ملتی،
نرسز کے لیے خراج تحسین کا لفظ بہت چھوٹا ہے ،ان کی خدمات کے عوض ادا کیا جانے والا لفظ ڈکشنری میں موجود نہیں۔ بی براؤن پاکستان کے ایم ڈی ظفر ہاشمی نے کہا کہ کورونا صورتحال میں پوری دنیا نے دیکھا کہ نرسنگ اسٹاف کس طرح اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر سب سے آگے مریضوں کے ساتھ کھڑا رہا، ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں، نرسنگ کے شعبے کو بڑھانے کیلئے اس کی حوصلہ افزائی اور سپورٹ کرنی ہوگی۔
 دیگر ممالک میں ہیلتھ کیئر سسٹم ہم سے بہتر ہے ،پیرا میڈیکل اسٹاف تربیت یافتہ اور بااختیار ہے ،ہمیں بھی اپنے پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹریننگ اور بااختیار بناکر اس سطح پر لے جانا ہے۔ سیمینار سے ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ نرسوں کا کردار ناقابل فراموش ہے اور خاص طور پر اس وبائی صورتحال میں انہوں نے آگے بڑھ کر قوم کی جو خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور ایسے موقع پر جب لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھانے سے کتراتے تھے۔ انہوں نے نرسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور سندھ حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے ویکسی نیشن کے عمل کو سراہا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالباری کا کہنا تھا کہ دنیا میں فلپائن اور تھائی لینڈ کی نرسز کی بات کی جاتی ہے لیکن پاکستان کی نرسز کی خدمات کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ نرسز ان معاملات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کا نظام کمزور ہے، حکومتوں کو چاہئے کہ صحت کے بجٹ میں اضافہ کریں۔
تقریب سے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذوالفقار لاکھانی، ڈاکٹر سارہ سلمان، ڈاکٹر ڈیسی نسیم نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈائریکٹریٹ آف نرسنگ پنجاب شہناز قیوم اور ڈائریکٹریٹ آف نرسنگ سندھ خیر النسا کا ویڈیو پیغام پیش کیا گیا۔ پروگرام کے آخر میں بی براؤن کی جانب سے مہمانوں کو شیلڈ پیش کی گئی جبکہ نمایاں خدمات پر نرسوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔