Author Topic: ایچ ای سی نے معذور طلبا کیلئے ای کورسز کا آغاز کردیا  (Read 268 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ایچ ای سی نے معذور طلبا کیلئے ای کورسز کا آغاز کردیا
یو این ڈی پی، یو این ویمن،آسٹریلین ہائی کمیشن کے اشتراک سے کورسز شروع کیے گئے،
نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن ای کورسز کی میزبانی کریگی،آن لائن افتتاحی تقریب
کراچی : ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کو طلبا، فیکلٹی اور انتظامی اسٹاف کے لیے مزید محفوظ اور جامع بنانے کے لیے اپنی پالیسیوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسیت سے تحفظ اور معذور طلبا کے لیے ای کورسز کا آغاز کر دیا ہے۔ ان ای کورسز کا آغاز یونائیٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام، یو این ویمن اور آسٹریلین ہائی کمیشن کے اشتراک سے کیا گیا۔
نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن ای کورسز کی میزبانی کرے گی۔آن لائن افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایچ ای سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے بنیادی اصولوں اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور ان پر عملدرآمد کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام میں بھی معذور افراد کے لئے دو فیصد اسکالر شپس مختص کی گئی ہیں۔
 انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ کاوشیں نہ صرف جامعات کو مزید محفوظ اور جامع بنانے میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ اس سے طلبا کی مجموعی تعلیمی کامیابیوں میں اضافے میں بھی مدد ملے گی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں یواین ڈی پی کے ریذیڈنٹ نمائندہ نٹ اوٹسبائی نے زور دیا
کہ اگر ہمیں اعلیٰ تعلیم سے منسلک رہنے کے لیے اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہے اور خواتین کو تعلیم تک یکساں رسائی سے متعلق پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنا ہے تو ان کے لیے حصول تعلیم کا محفوظ، ثقافتی طور پر مناسب اور یکساں مواقع کا حامل ماحول پیدا کرنا ہو گا۔