خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
محکمئہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
خیبر پختونخوا کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں صوبے کے تمام سرکاری پرائمری، مڈل اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سرکاری اسکول یکم جولائی سے 11 جولائی تک بند رہیں گے۔