Author Topic: اسلامی جمعیت طلبہ کا ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں احتجاج  (Read 452 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Islami Jamiat students protest at Agriculture University Peshawar

اسلامی جمعیت طلبہ کا ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں احتجاج
 اسلامی جمعیت طلبہ ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور نے ہاسٹلز مسائل، جنریٹر بندش، واٹر کولر خرابی،میس بندش،سکالرشپ اور دیگر مسائل کے خلاف گزشتہ روز یونیورسٹی میں سٹار ہاسٹل سے فارسٹ بازار تک احتجاجی ریلی نکالی ۔
 ریلی کی قیادت ناظم زرعی یونیورسٹی محمد فواد میاں اور دیگر عہدیدار کر رہے تھے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے
جس پر انکے مطالبات کے حق میں درج تھے ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنریٹر کے بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود جنریٹر کی سہولت طلبہ کو میسر نہیں ،
جون جولائی کی سخت گرمی میں ہاسٹل طلبہ ٹھنڈا پانی سے محروم ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد واٹر کولرز کا مرمت کرکے کارآمد بنائے جائیں ۔
انتظامیہ فوری طور پر سکالرشپس کے چیک جاری کریں تاکہ طلبہ بروقت اپنے فیسیں جمع کریں بعدازاں زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الیاس خان اور پرووسٹ ہارون خان سے مذاکرات میں انتظامیہ نے ہاسٹلز میں درپیش مسائل
کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور یونیورسٹی کے دیگر مسائل کو 24 گھنٹوں میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر طلباء نے احتجاج ختم کیا ۔