Author Topic: لیڈی ریڈنگ ہسپتال ، نرسوں سے ٹریڈ اینڈ پروفیشنل ٹیکس کاٹ لیا گیا  (Read 754 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Trade and professional tax was deducted from nurses at Lady Reading Hospital

لیڈی ریڈنگ ہسپتال ، نرسوں سے ٹریڈ اینڈ پروفیشنل ٹیکس کاٹ لیا گیا
وزیر اعلیٰ کے واضح احکامات کے باوجود لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) پشاورکے نرسوں سے ٹریڈ اینڈ پروفیشنل ٹیکس کاٹ لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹروں نے پروفیشنل ٹیکس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا
 جبکہ احتجاج بھی شروع کیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ نے صحت کے ملازمین کو پروفیشنل ٹیکس سے استثنیٰ دینے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ایل آر ایچ کے نرسوں کا کہنا ہے کہ ماہ جون کی تنخواہ میں ان سے ایک ہزار سے 1500 روپے تک ٹیکس کاٹا گیا ہے
نرسوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ایل آر ایچ انتظامیہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے ، ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت بھرتی نرسوں سے پروفیشل ٹیکس کے علاوہ دیگر مدوں میں بھی کٹوتی کی جارہی ہے جو غیر قانونی ہے، ٹریڈ اینڈ پروفیشنل ٹیکس حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کےحکم کی روشنی میں ختم کیا تھالیکن اسے کاٹا گیا ہے ، ہاسٹل یوٹیلیٹی چارجزسمیت دیگر مدوں میں بھی کٹوتی کی جارہی ہے،
 چارج نرسوں سے ٹریڈ اینڈ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 1500 اور دیگر مدوں میں 1951 روپے کاٹے جارہے ہیں انکم ٹیکس اور سی پی فنڈ کو ملا کر مجموعی طور ایک فی چارج نرس جون کی تنخواہ میں 7 ہزار 876 روپے کاٹے گئے ہیں، سرکاری ملازمین کی طرح ایم ٹی آئیز کے نرسز کو بھی الائونسز میں 37 فیصد اضافہ ملنا چاہئے تھا
 لیکن ان کے ساتھ ناروا سلوک  کرتے ہوئے کٹوتی کی جارہی ہےجبکہ ہیلتھ پروفیشنل الائونس بھی نہیں دیا جارہا جو نرسز کا حق ہے۔