Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

منڈی فیض آباد،لاہوربورڈ سیکنڈری سکول ،غفلت پر2 نگرانوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا

Offline AKBAR

  • *****
  • 4901
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

منڈی فیض آباد،لاہوربورڈ سیکنڈری سکول پرچہ فزکس ،غفلت پر2 نگرانوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا
سیکنڈر ی سکول سالانہ امتحان 2021ء پارٹ IIکے سلسلہ میں پرچہ فزکس 867سنٹرزپر کڑی نگرانی میں منعقد ہوا،دوران پرچہ چیئر مین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی اور ممبر چیئر مین سکواڈ پروفیسر محمد ناصر جمیل انجم نے مختلف امتحانی مراکز کو دورہ کیا ،دوران انسپکشن گورنمنٹ ہائی سکول ریحان والا منڈی فیض آباد ضلع ننکانہ کے امتحانی مراکز پر اچانک چھاپہ مارا، نگران آصف اقبال اور غلام عباس PSTکو فرائض میں غفلت برتنے پر فوری طور ڈیو ٹی سے ہٹا دیا۔
 ،سیکنڈری سکول سالانہ امتحان میں اب تک 11امیدواران پر ناجائزذرائع جبکہ 18امیدواران پر تلبیس شخصی کے کیسسزبنائے گئے ہیں ،چیئرمین لاہور بورڈ نے تمام موبائل انسپکٹر ز‘سپرنٹنڈ نٹس اور امتحانی عملہ کو اپنے فرائض نہایت ایمانداری کے ساتھ سر انجام دینے کی تلقین کی
 جب کہ موبائل انسپکٹرز اور چیئرمین سکواڈ کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ،سالانہ امتحان میں 300897 امیدواران شرکت کر رہےہیں ۔