18سال اورزائدعمر کے طلباء کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 18 سال یا اس سے زائد عمر طلباء کی ویکسنیشن لازمی قرار دے دی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 18 سال یا اس سے زائد عمر طلباء کی ویکسنیشن لازمی قرار دیتے ہوئے سرکاری ونجی سکولز سے طلباء کا ڈیٹا مانگ لیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے ہدایت کی ہے
کہ متعلقہ طلباء کی فی الفور ویکسنیشن کروائی جائے جبکہ 18 سال یا اس سے زائد عمر طلباء کا ڈیٹا فی الفور فراہم کیا جائے۔ایجوکیشن اتھارٹی کا متعلقہ طلباء کی 24 گھنٹوں میں ویکسنیشن کرانے کا حکم دیا ہےاحکامات نہ ماننے والے سکولوں کیخلاف سخت کاروائی کیجائے گی۔
ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد متعلقہ سکولوں کو بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔